تازہ ترینعلاقائی

ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی زد میں آکر لڑکی جاں بحق

ملتان(بیورو رپورٹ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر لڑکی جاں بحق ہو گئی ۔ عائشہ نامی طلبہ زکریا یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ زیر تعلیم تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بس ڈرائیور کی جلد بازی نے ایم ایس سی فزکس کی طالبہ کی جان لے لی ۔ عائشہ نامی طالبہ بس سے اتر رہی تھی کے ڈرائیور نے بس چلا دی جس کی وجہ سے طالبہ عائشہ بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہوئی ۔ عائشہ فزکس دیپارٹمنٹ کے لیکچرار انور منظور رانا کی صاحبزادی ہیں حادثہ کے بعد طلباء میں شدید تشویش کی لہر دور آئی طلباء نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر کے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجاً یونیورسٹی سے باہر چلے گئے جبکہ لواحقین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا بعدازاں طالبہ عائشہ کے لواحقین عائشہ کی لاش لے کر گھر چلے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker