تازہ ترینعلاقائی

ملتان:ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا، تیز گام کو حادثہ سے بچا لیا گیا

ملتان(بیورو رپورٹ)ملتان میں سردی کے باعث ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا جہاں لاہور جانے والی تیز گام کو حادثہ سے بچا لیا گیا۔ ملتان میں پرانے سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سردی کے باعث اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹریک میں ڈیڑھ انچ کا فاصلہ آگیا۔ ریلوے ٹریک کا گیپ دیکھ کر ریلوے پولیس کے کانسٹیبل نے اپنی لال رنگ کی جرسی سے لاہور جانے والی تیز گام کو اشارہ دیکر روک لیا اور اسے ایک بڑے حادثہ سے محفوظ بنایا۔ریلوے ٹریک کی مرمت پر آدھے گھنٹہ مرمت کی گئی اور بعد میں تیز گام کو لاہور کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button