علاقائی

پھولنگر:تاجروں اوررکشہ،ٹیکسی ڈرایئوروںکا ٹھیکیداراورحکمرانوں کے خلاف ملتان روڈ پراحتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تاجروں اور رکشہ ،ٹیکسی ڈرایئوروںکا ٹھیکیدار اور حکمرانوںکے خلاف ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ۔ناقص پائپ سیوریج بچھانے والے ٹھیکیدار نے بھائی پھیروکی کروڑوں روپے کی سڑکوں کو اکھاڑ کر پورے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔ناکوٹ رادھاکشن روڈ سمیت پورے شہر کے تاجروں کا کاروبار تباہ،شہریوں اور ٹریفک کیلیے آمدورفت عذاب بن گئی ۔سڑکوں اور گلیوں کی فوری تعمیر کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سیوریج بچھانے والے ٹھیکیدار نے بھائی پھیروکی کروڑوں روپے کی سڑکوں کو اکھاڑ کر پورے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیاہے اور کئی ماہ سے ٹھیکیدار غائب ہے ۔جس سے کوٹ رادھاکشن روڈ سمیت پورے شہر کے تاجروں کا کاروبار تباہ،اور ٹریفک کیلیے آمدورفت عذاب بن چکی ہے۔آج کوٹ رادھا کشن روڈ کے سینکڑوںتاجرون اور رکشہ ،ٹیکسی ڈرایئوروںنے ناقص میٹیریل ڈالنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،جلوس نکالا اور ٹھیکیدار اور متعلقہ حکمران پارٹی اور افسروںکی بے حسی کے خلاف نعرہ بازی کی اور ماتم کیا۔تاجر رہنمائوں رانا حاجی محمد رمضان،بابر اسماعیل،رانا نوید،جمیل احمد اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کر تے کہا کہ کوٹ رادھاکشن روڈ سمیت پورے شہر کی سڑکوں کو ناقص سیوریج بچھانے والے ٹھیکیدار نے اکھاڑ کر کھنڈرات بنا دیا ہے اور ان سڑکوں سے ٹریفک اور عوام کا گزرنا دشوار بن چکاہے۔تاجروں کا کاروبار تباہ ہوچکاہے اور کئی دوکاندار فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔۔ ذمہ دار حکام نے آنکھیں اور کان بند کر لیے ہیں۔ شہری تنظیموں اور درد منددل رکھنے والی شخصیات نے بار ہا مرتبہ ذمہ دار حکام سے ملاقات میں ان کی توجہ ان فوری حل طلب مسائل کی طرف مبذول کرائی لیکن تا حال ذمہ دار اہلکار اور متعلقہ ادارے تیزی سے بڑھتے ہوئے ان معاشرتی مسائل اور تباہ ہوتی قومی املاک کو بچانے کے لیے کوئی مثبت حل تجویز نہیں کر سکے۔سڑکوں اور گلیوں کی فوری تعمیر اور ناجائز تجاوزات اور اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے ان تاجروں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ملتان روڈ بلاک کرے احتجاج کریں گے اور حالات کی زمہ داری حکمرانوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  شہداد پور:نامعلوم افراد کا جلوس پر دھاوا، چھ عزادارزخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker