تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:چھان ٹکڑے کی ریڑھی لگا کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

بہاولپور ﴿بیو رو چیف﴾ چھان ٹکڑے کی ریڑھی لگا کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار‘ موبائل فون ‘چرس اور نقدی برآمد‘ پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں بارے تفتیش شروع کر دی‘ تفصیل کے مطابق قاسم ٹاؤن کا رہائشی مہتاب حسین عید کے روز اپنے گاؤں فورٹ عباس گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں ملزمان نے اس کے گھر سے 5تولے طلائی زیورات 10ہزار روپے نقدی‘ گھڑیاں‘ کمپیوٹر اور تھانہ سول لائنز میں کاروائی جارہی تھی کہ ملزم شاکر حسین کو شک گذرنے پر اہل محلہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تو اس کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل فون نقدی 1050/- روپے اور چرس برآمد ہوگئی‘ تھانہ سول لائنز کے اے ایس آئی رانا اصغر علی نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے‘ بتایاگیا ہے کہ مذکورہ ملزم دن کے وقت مختلف گلی محلوں میں چھان ٹکڑے کی ریڑھی لگا کر تالے لگے گھروں کی شناخت کرتا تھا اور رات کے وقت اپنے ساتھیوں سمیت وارداتیں کرتا تھا‘ ذرائع نے بتایا کہ ملزم شاکر حسین نے پولیس کے سامنے متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شعیب نے ڈبل سنچری والدہ کے نام کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker