فن فنکار

ممبئی: علی ظفرویناپربرس پڑے،ویناملک کی حرکتیں سستی شہرت کیلئےہیں،علی ظفر

ممبئی : مشہور گلوکار اور اداکار علي ظفر وینا ملک پر برس پڑے ، اداکار کا کہنا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے يہ طريقے پائيدار نہيں ہوتے۔ ایک انٹرويو ميں علی ظفر نے وينا ملک کے حاليہ تنازع کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادکار کو باہر کام کرتے ہوئے اپنے ملک کے وقارکو سامنے رکھنا چاہيے اور ايسے عمل سے گريز کرنا چاہيے جس سے ملک کا نام بدنام ہو۔ علی ظفر نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے يہ طريقے پائيدار نہيں ہوتے،اس طرح کے تنازعات صرف وقتی فائدہ پہنچاتے ہيں، جب کہ آگے بڑھنے کے ليے تنازعات کی نہيں محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  وينا ملک جو کچھ کر رہی ہيں وہ ان کا ذاتی فعل ہے، ان کے کردار سے پاکستان کو جج کرنا زيادتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  بول بچن کی کامیابی سے ابھیشک بچن پر تنقید کرنے والوں کی چھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker