پاکستانتازہ ترین

ممتاز بھٹو مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

کراچی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے سندھ کے دورے بلآخر رنگ لے آئے۔ ذوالفقار علي بھٹو کے کزن  ممتاز بھٹو مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہيں ۔ ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘ یہ محاورا پورااترتا ہےمسلم لیگ میاں نواز شریف کے سندھ کے دوروں کا رنگ اب جمنے والاہے اور بھٹو کے ٹیلنٹڈ کزن  ممتاز بھٹومسلم لیگ ن میں شامل ہوہی گئے۔پیپلز پارٹی کے بانی رہنماوں میں شامل ممتاز بھٹو وہ شخصیت ہین جن کو ذوالفقارعلی بھٹو نے خود 1977 میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صدر بنایا ۔ممتاز علی بھٹو کو دوبارسندھ کے وزیر اعلی رہنےکا اعزاز بھی حاصل ہےانھون نے محترمہ بے نظیر بھٹو سےاختلاف کے بعد 31 مارچ 1989 کو حیدر آباد  سندھ نیشنل فرنٹ کی بنیاد رکھی میاں نوازشریف جب بھی سندھ  میں،،مسلم لیگ ن کی انٹری کی بات کی ،،تو دو شخصیات ہی ان کے قریب نظر آئیں ایک غوث علی شاہ اور دوسرے ممتاز بھٹو ۔ کافی دنوں سے ان کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کاچرچہ تھا جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے ان کو خوب للکارا اور وزیر قانونن ایاز سومرو سے الیکشن جیتنےکا شورہ دیا  لیکن یہ حقیقت ہے کے پیپلز پارٹی کے گڑلاڑکانہ میں اب ن لیگ کا پرچم ضرو لہراتا ہوا نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا50 ارب روپے کی میٹرو کے جواب میں 14 ارب کی میٹرو چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker