پاکستانتازہ ترین

حکومت ممتاز قادری کو رہا کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں، ثروت قادری

لاہور ( مانیٹرنگ سیل) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثرو ت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت ملک کے محب وطن پرامن اور اکثریتی عوام ہیں ،انتہا پسندی ،دہشتگردی کی ہر فورم پر شدید مذمت کرتے ہیں،لیکن سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عشق رسول میں جینا عشق رسول میں مرنا ہی ہمارا ایمان ہے،ہر عاشق رسول گستاخ رسول کیلئے ننگی تلوار ہے ،دنیا کا کوئی قانون ناموس رسالت کے تحفظ سے ہمیں نہیں روک سکتا،آئین و قانون کی بالادستی اور عمل داری پر یقین رکھتے ہیں ،لیکن حکومت عاشق رسول ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے ،اول روز سے ہمارا مطالبہ ہے کہ غازی ممتاز قادری کا مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے مگر اس پر حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے ،حکومت ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدام کرئے بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ، ممتاز قادری کی رہائی کیلئے عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل آئے تو اڈیالہ جیل کا تالا محفوظ نہیں رہے گا۔ وہ ہفتہ کو یہاں صوبائی آفس داتا دربار میں غازی ممتازحسین قادری رہائی تحریک کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے ۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ،حکمران ملک ممتاز قادر ی کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے تاریخ اسلام کا جائزہ لیں ،22جون کو عوام اہلسنت ممتاز قادری کی رہائی کیلئے طاقت کا مظاہر ہ کریں ،اصل طالبان ہم ہیں جو پر امن اور بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ،میلادی طالبان اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے سرپر کفن باندھ کرعملی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ فسادی طالبان اسلام اور پاکستان کو دہشتگردی ،اور خود ساختہ شریعت کو اسلحے کے ذریعے مسلط کرکے نقصان پہنچا رہے ہیں ،ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے عاشقان رسول آگے آئیں ،اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمیں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے میڈیا سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرینگی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی علم دین شہید کو رہا کرانے کیلئے کیس لڑا جبکہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے انکے کیس کیلئے چندہ جمع کیا گستاخ رسول کو قتل کرنے والا غازی علم دین شہید غلط ہوتا تو قائد اعظم ان کا کیس کبھی نہ لڑتے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے تحریک چلانا ہر مسلمان کا مذہبی عشق کا تقاضہ ہے حکومت اپنے اقتدار اور آخرت سنوارنا چاہتی ہے تو ممتاز قادری رہا کرے ،یہ ہی عشق محمدی کا تقاضہ ہے عوام اہلسنت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غازی ممتاز قادری کی رہائی میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے باطل قوتوں کو بتادیں کہ ہم عشق رسول میں جینے اور مرنے والے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے سیاچن پر پوزیشن مستحکم کرلی ،جنرل پرویزکیانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker