پاکستانتازہ ترین

سلمان تاثیر قتل کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ سوموار کوسنائے گی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کی اپیل کا فیصلہ سوموار کے روز سنایا جائے ، جسٹس نورا لحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سا بق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کو انسداد ہشگردی کی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کو درخواست گزار نے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس محمد انور خان کاسی نے ممتاز قادری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔گزشہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف اور دیگر وکلاء نے ممتاز قادری کی اپیل پر اپنے دلائل مکمل کیے تھے جبکہ وفاقی کی جانب سے ایڈوکیٹ جنر ل میاں عبدالرؤ ف نے دلائل مکمل کیے تھے۔ دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت نے تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے ممتاز قادری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker