تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:معاشرے میں تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے،سیدممتاز عالم

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میں سب سے بڑی تعلیم کی کمی ہے بہاولنگر تعلیم کے لحاظ سے پیچھے ہے ہماری بچیاں تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنے گھروں کی اچھی تربیت کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہارتقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق سید ممتاز عالم گیلانی ایم این اے نے ضلع کونسل ہال میں NCHDلٹریسی پروگرام کی تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔سید ممتاز عالم گیلانی نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈ نہ تھے پاکستان پیپلز پارٹی نے فنڈ ریلز کیے ہیں جس کی بدولت آج کی یہ تقریب پایہ تکمیل تک پہنچی ہے لٹریسی کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اگر دہاتی علاقوں میں تعلیم عام ہو گی تو ایک عورت اچھی ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی بن سکے گی خواتین کو تعلیم گھر کے اندر ایک اچھا مقام دیتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خواتین پر تشدد کے قوانین بنائے سید ممتاز عالم گیلانی نے لوکل ایریا سپروائزر میں اسناد تقسیم کی ۔ ڈسٹرکٹ جنرل مینجر لٹریسی شکیل محمودنے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے سکولوں میں 4سال سے 6سال کے بچوں کا داخلہ کیا جاتا ہے اور یہ شمع آپ لو گو ں نے روشن کی ہے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں بجٹ دیا نعیم وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے خواتین کو 10ہزار روپے قرضہ حسنہ دیا اور اپنے مقررہ وقت کے بعد 10ہزار روپے ہی واپس لیے انہوں نے کہا کہ جند والہ میں تقریبا40 سکول کھولے گئے ہیں ڈھانی محمد یا چشتی میں بہت ساری خواتین ایسی تھی جن کو کلمہ طیبہ تک نہیں آتا تھا لیکن آج اللہ کے فضل سے انہیں خواتین کو چھ کلمے آتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  غربت سے تنگ قاتل ماں ۔۔۔۔ تختِ لاہور و اسلام آباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker