پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ:جب تک عام انتخابات ہونہیں جاتے بےیقینی کی کیفیت رہےگی ،سیدمنورحسن

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ جب تک ملک میں عام انتخابات ہونہیں جاتے بے یقینی کی کیفیت رہے گی لیکن ہم حکمرانوں کو عام انتخابات سے بھاگتے نہیں دیں گے کراچی کے حالات خراب کرنے میں پیپلز پارٹی،اے این پی اور ایم کیوایم ملوث ہے بلوچستان میں پانچواں آپریشن چل رہا ہے اس سے توبہ کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار وہ معروف صحافی نجی ٹی وی کے اینکر سلمان غنی کی والدہ اور چیف ایڈیٹر روزنامہ انصاف اینکر جنید سلیم کی پھو پھی کے انتقال پر مرکزی جنازگاہ کے بعدمیڈیا سے دوران گفتگو کررہے تھے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی موجودہ تھے۔ سیدمنور حسن نے کہا کہ ایک ہفتہ سے جاری غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک سواسوسے زائد فلسطینی شہیداورسینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے اورزمینی حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہے جوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو اس ظلم وبربریت سے روکے عالم اسلام کی ایک پلیٹ پر متحدہوجانا چاہیے ایم کیوایم اے کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ ایم ایم اے تو مولانافضل الرحمن بحال کرچکے اب ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ دار بندوقوں والے ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی انقلاب کیلئے موروثی سیاست ختم پارٹیاں بدلنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرانا ہوگی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو دوبارہ ووٹ دیئے گئے تو ملک کا مستقبل تاریک ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیں  چند اندرونی اوربیرونی قوتیں انتخابات کو ملتوی کرواناچاہتی ہیں، منورحسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker