تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:منیب الحق چوہدری نے سیاسی زندگی کا آغاز کردیا

اوکاڑہ (محمدمظہررشید سے )پاکستان کی سیاست کا ایک اہم باب اور اوکاڑہ کے عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اکرام الحق مرحوم کے صاحبزادوں انعام الحق چوہدری اور حبیب الحق چوہدری نے سیاسی وسماجی خدمات سرانجام دینے کی صلاحیتوں کے مالک اپنے چھوٹے بھائی منیب الحق چوہدری کو اپنے والد مرحوم کا سیاسی جانشین اور اپنے خاندان کا سیاسی سربراہ تسلیم کرتے ہوئے اسے سیاست کے میدان میں اتاردیا ہے منیب الحق چوہدری نے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھر پور اورکامیاب انتخابی مہم چلاکر اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کردیا ہے اب وہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوارکی حیثیت سے قدم رکھیں گے ان کے انتخابی حلقہ کے عوام نے ان کے الیکشن لڑنے کے اعلان پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں ہرلحاظ سے بھر پور حمایت وساتھ دینے کاعندیہ دیا ہے اور اوکاڑہ کے منجھے ہوئے سیاسی کارکنوں نے منیب الحق چوہدری کی سیاسی تربیت شروع کردی ہے امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ سیاست کے میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے *

یہ بھی پڑھیں  منیب الحق چوہدری کابطورامیدوار برائے کونسلر کا انتخاب لڑنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker