تازہ ترینعلاقائی

منیب الحق چوہدری کابطورامیدوار برائے کونسلر کا انتخاب لڑنے کااعلان

Muneeb Ul Haqاوکاڑہ(محمدمظہررشید)سابق ایم پی اے چوہدری اکرام الحق مرحوم کے صاحبزادے وامیدوار برائے کونسلرمیونسپل کمیٹی اوکاڑہ منیب الحق چوہدری نے کہا کہ غیر جماعتی بلدیاتی نظام سے اختیارات کی بلا امتیاز نچلی سطح پر سے عام آدمی بھی مستفید ہوسکے گا عوام کے مسائل انکی دہلیز پر ہی حل ہونگے انہوں نے ان خیالات کا اظہار غلہ منڈی اوکاڑہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس پریس کانفرنس میں انہوں نے بطورامیدوار برائے کونسلر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کا انتخاب لڑنے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر انکے حلقہ سے تعلق رکھنے والے پرانے سیاسی کارکن استاد طاہر ایوب خان،محمد افضل بوٹا ،اتفاق گروپ اے بلاک کے صدر شیخ محمد سلیم ،ملک منظور احمد ،ملک حسنین ،احسان صادق ،عبدالعلیم چوہدری ،محمد امین کھوکھر،محمد خالد چنے والے ،حافظ فیضان فیضی،طاہر محمود چوہدری ،سلطان محمود چوہدری ،محمد عرفان ،عبدالرشید ٹیڈی،عبدالرزاق چوہدری عرف چاچا جاق،چوہدری نذیر پہلوان،خلیق الرحمن شیخ ،ایوب صابر،حاجی مقصود احمد ،میاں عبدالغفارسمیت دیگر مختلف برادریوں کے سینکڑوں افرادنے انکی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرادی منیب چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور عام آدمی کے مسائل فوری حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ شہرکی تعمیروترقی کے وافر مواقع بھی میسر آئیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!