تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ہمارے ملک کونہ جانےکیوں دو بڑی جماعتوں نےچونےلگائےہیں، شوکت منیر

muneerگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ہمارے ملک کو نہ جانے کیوں پچھلے کئی سالوں سے ان دو بڑی جماعتوں نے ان گنت اربوں کھربوں کے چونے لگائے ہیں اور ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور غریبوں کو بے وقوف بنا کر انہیں کھوکھلے نعروں کی لوری سنا کر سلانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے سیالکوٹ بائی پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے دو چار کر دیا ہے ‘قوم مہنگائی ‘لوڈ شیڈنگ ‘دہشت گردی ‘قتل و غارت اور اغواء جیسے مسائل کی چکی میں پس رہی ہے ‘جبکہ حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی اور ہمارے ساتھی ممالک سعودی عرب ‘ایران ‘ترکی ‘انڈونیشیا اور چین ہمارے حالات سے حیران و پریشان ہیں ۔ جبکہ ہم یورپی ممالک کی پالیسیوں کے گیت گا رہے ہیں ۔ چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کی قیادت میں عوام کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کر کے ان پارٹیوں سے عوام اور پاکستان کی خوشحالی کا سبب بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button