تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:نوازشریف کی پٹاری میں سوائے شعبدہ بازی کے اور کچھ نہیں، چوہدری شوکت منیر

muneerگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نواز شریف جو اقتدار سے قبل کہتے تھے کہ ہر مسئلے کے حل اور ہر بحران کے خاتمے کا ہمارے پاس پلان موجود ہے ۔لیکن ان کے چہرے پر اڑنے والی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کی پٹاری میں سوائے شعبدہ بازی کے اور کچھ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شوکت منیر نے گذشتہ روز ایک افطار ڈنر کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک بھر کے عوام ان شعبدے بازوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا دینگے ۔چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ انتخابات سے پہلے عوام کو گمراہ اور سہانے خواب دکھانے والے اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔90 دن میں لوڈ شیڈنگ ‘کرپشن ختم کرنے اور وزیر اعلی ہاؤس کو گرلز کالج بنانے والوں کے بلند و بالا دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ چالیس دن مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے عوام کو نت نئے مسائل اور مشکلات کا تحفہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  صدر نے نئے صوبوں کے لیے ریفرنس اسپیکر کو بھجوادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker