پوائنٹ اؤٹعلاقائی

نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی سکت رکھتے ہیں،میاں منیر

pmlnاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے قائدین اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملکی استحکام اور عوامی فلاح کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔نادیدہ قوتوں کے سایے تلے پروان چڑھنے والی تانگہ پارٹیوں کو آنے والے انتخابات میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اِ ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں محمد منیر نے کہا کہ آج ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے ایک مخلص اور باہمت لیڈر کی ضرورت ہے میاں نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی سکت رکھتے ہیں جو اپنی اصولی اور فلاحی سیاست کی بدولت عوام کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں(ن)لیگ کے قائدین نے عوام سے جو وعدہ کیا اُسے سچا کردکھایا۔چالیس چاروں کے ٹولے نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہ کیا لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے اقتدار کی خاطر مختلف حربوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر عوام ہوشیار باش ہوچکی ہے آئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت میں کرپٹ مافیا کے خلاف کرا احتساب ہوگا عوامی عدالت چالیس چوروں کے ٹولے کو عبرت ناک شکست کی سزا کا فیصلہ سنائے گی۔عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے (ن)لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ (ن) لیگ اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت اقدام اٹھائے گی(ن)لیگ کی کامیابی کیلئے کارکن متحد ہوکر استقامت سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جو پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے جانے تک جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ماں اور بچے کی صحت کے معاملات کو محکمہ صحت کے طے کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیل کرنے سے ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈنیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker