تازہ ترینعلاقائی

للیانی:مصطفی آباد وگردوں نواح کے دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

munshiyatمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد وگردوں نواح کے دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی شریف شہریوں کیلئے سوالیہ؟ نشان بن گئی۔ منشیات فروش بلا خوف و خطر اپنا دھندہ کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ،ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اوراس کے نواحی دیہات وڈانہ، سرہالی کلاں، بیدیاں، کتلوہی خورد ودیگر دیہات میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جو بلا خوف اپنا دھندہ کر رہے ہیں جبکہ مصطفی آباد پولیس نے عرصہ داراز سے مکمل خاموشی اختیار رکھی ہیں کبھی کبھار کسی نشئی کو پکڑ کر مقدمہ درج کرکے فارمیلٹی پوری کر دی جاتی ہے جبکہ کسی بڑے منشیات فروش کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ شہریوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور کیلئے مصطفی آباد کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج و ڈی پی او قصور سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button