تازہ ترینعلاقائی

سبی: شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عروج پر

سبی(محمد طاہر عباس )شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عروج پر جبکہ مختلف علاقوں میں سر عام جواء کے اڈے اور پرچی سسٹم جواء جاری ہے پرچی سسٹم جواء میں چھوٹے بچے بھی کود پڑے ہیں پولیس کاروائی کے بجائے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہے عوامی حلقوں کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ سبی کے مختلف علاقوں غریب آباد ،الہٰ آباد، ریلوے کالونی ،بس اڈہ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فروشی عروج پر ہے جس سے نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ نشتر روڈ، ریلوے کالونی ، سمیت مختلف علاقوں میں جوا ء کے اڈے او ر پرچی سسٹم جواء کلب کھلے عام چل رہے ہیں پولیس نے کاروائی کے بجائے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلی ہیں سبی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ افیسران سے مطالبہ کیا کہ شہر میں جوئے اور منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے اور نئی نسل کو بے راہ و روی سے بچایا جائے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button