تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ شہر میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا

munshiyatڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ شہر میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا ۔ نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ۔ نشہ کے عادی بن کر نوجوان نشہ کی حالت میں چوریاں کرتے ہیں ۔ موٹریں ‘ ہینڈ پمپ ‘ گیس سلنڈر ‘ سائیکل چوری جیسے جرائم زور پکڑ گئے ۔ کئی محلوں میں سر عام شراب ‘ چرس ‘ گولیاں فروخت ہوتی ہیں ۔ لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ۔ ان منشیات فروشی کے اڈوں کا پولیس کو بھی اچھی طرح علم ہے ۔ کئی سالوں سے تعینات پرانے پولیس ملازمین ان خفیہ ہاتھوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون ڈنگہ میں منشیات سپلائی کراتا ہے اور کون آگے ایجنٹ ہیں ۔ کاغذ اور قلم پکڑنے والے ہاتھوں میں شراب کی بوتل ‘ چرس سے بھرا سگریٹ اور ٹیکے آ گئے ہیں ۔ اس حوالہ سے ڈنگہ کا مستقبل تباہ ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ علاقہ ڈنگہ کے سنجیدہ حلقے اس پریشنی سے سر پکڑ کر رہ گئے ہیں ۔ ان برائیوں کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ۔ ڈنگہ میں منشیات کا خاتمہ یا کمی پولیس کے لئے کھلا چیلنج ہے ۔ دیکھیں کس حد تک اس میں پولیس خاتمہ میں کامیاب ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں  للیانی:مصطفی آباد وگردوں نواح کے دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker