پاکستانتازہ ترین

نواز شریف حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانے کا شوق ہے، مراد علی شاہ

کراچی (مانیٹرنگ سیل) وزیر خزانہ سندھ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کو دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ قرار دیا ہے، مراد علی شاہ کہتے ہیں نواز حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانے کا شوق ہے، بجلی بحران کا حل سندھ کے پاس ہے، صوبے کو پاکستان کا حصہ سمجھا ہی نہیں جارہا۔ وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کو خوب نشتر برسائے، ان کا کہنا تھا کہ نندی پور کا ٹیرف ابھی تک منظور نہیں ہوا، 59 ارب روپے کا کہہ کر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، 88 ارب روپے کا پروجیکٹ دنیا کا مہنگا ترین توانائی منصوبہ ہے، حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانے کا شوق ہے۔ وہ بولے کہ سندھ میں بجلی بنانے کیلئے گیس اور کوئلہ موجود ہے، مارچ میں ونڈ انرجی کا منصوبہ شروع کیا مگر نواز شریف کو یہ پسند نہیں آیا، عوام کو اندھیرے میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بجلی بحران کا حل سندھ کے پاس ہے۔ مراد علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا وفاق بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے؟، وزارت پانی و بجلی نااہل ہے، سندھ کو پاکستان کا حصہ سمجھا ہی نہیں جارہا

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ضلعی انتظامیہ ،حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو ریلیف دلوانے میں ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker