پاکستانتازہ ترین

’چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا ‘مراد راس

لاہور(پاک نیوز) مراد راس نے کہا ہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع لاہور کے سرکاری و نجی اسکولوں کے  حوالے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلباء کو ایک دن میں اسکول بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔مراد راس نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کل 20 جنوری 2022 سے 31 جنوری 2022 تک محض صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button