تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور میں ہوٹلوں پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف‘ مردہ بھینس برآمد

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ بہاولپور میں ہوٹلوں پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف‘ مردہ بھینس برآمد‘ قصابوں کے کارندے ضلع بھر کے مضافات سے مردہ ‘لاغر‘بیمار جانوروں کی تلاش کر کے قصابوں کے بھانے تک پہنچاتے ہیں‘ شہریوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر یعقوب انجم نے مردہ بھینس اور ڈالہ پکڑ کر تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا‘ تفصیل کے مطابق شہر کے اچھے ہوٹلوں پر گوشت کی سپلائی قصابوں نے ناغہ والے دن بھی پہنچانے کیلئے ضلع بہاولنگر کے مضافاتی علاقہ مروٹ سے ایک دن قبل شدید بیمار ہونے کی وجہ سے ذبح کرنے والی بھینس ڈالے میں لوڈ کر کے بہاولپور لانے کی کوشش‘ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر (DLO) بہاولپور نے ڈالہ نمبری C-5322 پر لوڈ بھینس برآمد کر کے تھانہ کینٹ کے حوالے کر دی‘ ڈرائیور ڈالہ نے بتایا کہ مروٹ سے بھینس شریف اور اقبال نے بہاولپور کے قصائی کو فروخت کی ہے‘ اور میں اس کے بھانہ واقع پرانی سبزی منڈی اتارنے جارہا ہوں‘ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مکروہ دھندہ کافی عرصہ سے جاری ہے‘ اور بہاولپور شہر کے چند بڑے قصائی جن میں مونا قصائی ‘شدا قصائی‘ گڈو قصائی‘ بلا قصائی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور ان پر آج تک کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اہلیان یونین کونسل 48 وارڈ نمبر1کے عوام کا الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن دوربنانے پر احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker