شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / اسلام آبادمیں گھریلوملازم کاقتل، مالکان گرفتار

اسلام آبادمیں گھریلوملازم کاقتل، مالکان گرفتار

اسلام آباد(بیورو چیف) اسلام آباد میں میاں بیوی نے نوعمر گھریلو ملازم کو مبینہ طور پر گلا دبا کر ہلاک کر دیا، بچے کے لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں میاں بیوی نے گھریلو ملازم 12 سالہ علی شان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ بچے کی موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تاہم پوسٹمارٹم میں قتل کے انکشاف پر پولیس نے مد ثر اور اس کی بیوی عطیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، گلے پر رسی کے نشانات بھی موجود تھے۔ پوسٹمارٹم کے وقت مقتول کے لواحقین بھی پمزہسپتال پہنچ گئے۔ مقتول علی شان کے ورثا نے پمز ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ بچے کے والد غلام شبیر کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے تحت سینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں تقریب