علاقائی

دیور نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے بھابی کو قتل کر دیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ دیور نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے بھابی کو قتل کر دیا ۔ موقع سے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں جمبر میں ارشد نامی شخص نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اپنی بھابی رانی بی بی کے جسم کے پر خچے اُڑا دئیے ۔رانی بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے موقع پر جا کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker