بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر میں بائی پاس نادرشاہ پھاٹک کے قریب عبدالغفور اور محمود وغیرہ کے درمیان کافی عرصہ سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر تلخ کلامی کے بعد آج عبدالغفور نے فائرنگ کر دی جس کی ذد میں آ کر محمود موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی مقصود اور والدہ بلقیس بی بی شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں مضروب مقصود نے عبدالغفور کا اسلحہ چھین کر فائر کر کے اسے بھی زخمی کر دیا ۔ریسکیو 1122 نے اطلاع پا کر ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
You must be logged in to post a comment.