تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ایک ہی دن میں 35 روپے فی کلومرغی کےگوشت میں اضافہ

murgeeگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں ایک ہی دن میں 35 روپے فی کلو گرام مرغی کے گوشت میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اس وقت سیٹلائٹ ٹاؤن ‘ماڈل ٹاؤن ‘پیپلز کالونی ‘وحدت کالونی ‘پسرور روڈ ‘دھلے ‘گرجاکھ ‘باغبانپورہ ‘حافظ آباد روڈ ‘نوشہرہ روڈ ‘سوئی گیس روڈ ‘فتومنڈ ‘سیالکوٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مرغی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔دو روز قبل 235 روپے فی کلو گرام ملنے والا مرغی کا گوشت 270 روپے فی کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور وہ مرغی کا گوشت خریدنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ سید صلاح الدین نے بتایا کہ کسی کو بھی گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین ایک فارمولے کے تحت ہوتا ہے اگر کسی نے اس سے زیادہ تجاوز کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker