تازہ ترینعلاقائی

مریدکے:آگ نے لاکھوں روپے کا فرنیچرجلا کرکوئلہ بنادیا

مریدکے﴿نامہ نگار﴾ جی ٹی روڈ پر پرانے فرنیچر کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دوسرا سامان جلا کر کوئلہ بنا دیا۔ دکانوں کے اوپر سے گزرنے والے ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر زمین پر آن گرے جس کے باعث پورا شہر اور ارد گرد کے علاقہ رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے سے قبل دکانوں کا پورا سامان خاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رات دس بجے کے قریب جی ٹی روڈ پر مجاہد ہوٹل کے قریب قائم پرانے فرنیچر کی ایک دکان میں نا معلوم وجوہات کی بنا ئ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلوں کے باعث دکانوں کے اوپر سے گزرنے والے بجلی کے ہائی ٹینشن تار بھی پگھل کر زمین پر آن گرے جس کے بعد واپڈا حکام نے پورے شہر اور ارد گرد کے درجنوں دیہات کی بجلی بند کر دی جس وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاننے والے امدادی کارکن پانی حاصل کرنے سے قاصر ہو گئے اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئے۔ گوجرانوالہ سے روانہ ہونے والی فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی تینوں دکانوں میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر کوئلہ بن گیا۔ شہر اور دیگر علاقوں میں رات بھر بجلی منعقطع رہی جبکہ دن کے اوقات میں بھی چار چار گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رکھ کر شہریوں کا بھرکس نکال دیا گیا۔ شہباز، ذو الفقار اور علی وغیرہ پر مشتمل متاثرہ دکانداروں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کی جمع پونجھی اور خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ جل کر خاک بن گیا ہے۔ نقصان کی مالیت کا اندازا دس لاکھ روپے سے زائد بیان کیا گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور یوٹرن، طاہرالقادری کا نوٹ پر’’گونواز گو‘‘ نعرہ لکھنے کی مہم واپس لینے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker