تازہ ترینعلاقائی

مریدکے:پولیس کا ڈرگ انسپکٹرکے ہمراہ چھاپہ،مختلف قسم کی ادویات تیارکرنے والے فیکٹری پکڑلی

muridkeمریدکے(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ محلہ داؤکے میں چھاپہ مار کر مختلف قسم کے کھانسی کے شربت اور جنسی ادویات تیار کرنے والے فیکٹری پکڑ لی۔ مالک سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے ادویات اور میٹریل قبضہ میں لے لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ناصر کو مخبری ہوئی کہ محلہ داؤکے میں بعض افراد جعلی ادویات تیار کرنے کا کاروبار کر رہے ہیں جس پر انہوں نے ڈرگ انسپکٹر تحصیل مریدکے شیر زمان کے ہمراہ چھاپہ مارا تو فیکٹری میں صرف کھانے کے رنگ اور ذائقہ شامل کرکے ڈرموں کے ذریعے کھانسی کے شربت، طاقت کے شربت، جنسی ادویات اور دیگر سامان تیار کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے چھاپہ کے دوران کیور کف، توت سیاہ، ڈی کف وغیرہ شربت سمیت آئرو فورٹ، الیکا پلس نامی انٹی اوکسی ڈنٹ کیپسول اور گولیاں تیار کرکے پیک کی جا رہی تھیں۔ نیو سید فارما نامی اس فیکٹری میں موجود درجنوں کارٹون اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے کر ان کے نمونے لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے جبکہ عارف شاہ نامی مالک سمیت عدنان، ارسلان، وقاص ، علی رضا، قیصر نامی چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈرگ انسپکٹر شیر زمان کے مطابق ادویات کے جعلی ہونے کا فیصلہ لیبارٹری رپورٹ کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹائنو سیرپ کے استعمال کے باعث مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث ایسے اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تا کہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نےلیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker