تازہ ترینعلاقائی

مریدکے، ڈاکوؤں نے اپنی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ،متعدد شہری لٹ گئے

muridkeمریدکے(نامہ نگار)شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈاکوؤں نے اپنی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ۔ علاقہ کے معروف کیبل آپریٹر اور ڈیوٹی پر جانے والی واپڈا اہلکاروں سمیت متعدد شہری لٹ گئے مگر پولیس نے مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ کا معروف کیبل آپریٹر شیخ عدیل اشرف اپنے دفتر سے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ لیسکو سٹی سب ڈویژن مریدکے میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق اپنے ساتھیوں اسلم بلوچ وغیر ہ کے ہمراہ بجلی کی شکائت دور کرنے کی خاطر قریبی گاؤں میں جارہے تھے کہ نا معلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ واپڈا اہلکاروں نے تھانہ صدر مریدکے میں درخواست جمع کرا دی ہے مگر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں شہریوں سے نقدی چھین لی گئی تاہم انہوں نے پولیس کو اطلاع کرنا گوارا نہیں کیا۔دریں اثناء تھانہ سٹی پولیس نے کینال پارک میں دو کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کے مبینہ ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر ان کی گرفتاری کو ظاہر نہیں کیا جا رہا جس پر شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں راتوں رات فرار کرا دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،12 دہشتگردہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker