تازہ ترینعلاقائی

مریدکے:نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے زمیندارکو قتل کردیا، خاتون پراسرارطورپرہلاک

muridkeمریدکے(نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زمیندار کو قتل کر دیا جبکہ دوسرے علاقہ میں خاتون پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی جس کی نعش جانور نوچتے رہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کٹھیالہ ورکاں کا زمیندار خلیل احمد ارائیں رات کے وقت اپنے گھر سے باہر نکلا تو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول دو بچوں کا باپ تھا۔ دوسرا واقعہ ننگل ساہداں کے نواحی ڈیرہ چنگڑاں کی رہائشی خاتون منظوراں بی بی چند روز قبل لا پتہ ہوگئی جس کی نعش گزشتہ روز قریبی قبرستان سے ملی ہے۔ نیم برہنہ حالت میں ملنے والی نعش کو جانوروں نے بری طرح نوچ ڈالا تھا جس سے اس کے چہرہ کی شناخت بھی مشکل ہو رہی تھی۔ تھانہ صدر پولیس نے دونوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے روانہ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چمن میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker