تازہ ترینعلاقائی

ہسپتال کےانچارج کی گاڑی صاف نہ کرنے پرملازم کی ٹھکائی

مریدکے ﴿نامہ نگار﴾ سرکاری ہسپتال کے انچارج  نے نجی گاڑی  ٹھیک طرح  صاف نہ کرنے  پر درجہ چہارم کے ملازم کی ٹھکائی کر دی۔ ہسپتال کے دیگر ملازمین اور ملازم کی رشتہ دار خواتین اور بچوں نے جوتے ہاتھوں میں پکڑ کر ڈاکٹر پر چڑھائی کر دی مگر ڈاکٹر کمرے میں چھپنے پر کامیاب ہو گیا۔ بد تمیز اور ظالم ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ نارنگ منڈی کے سرکاری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر اقبال نے مبینہ طور پر خاکروب آصف سے اپنی ذاتی گاڑی دھلوائی اور درست طریقے سے گاڑی صاف نہ کرنے پراس پر بہیمانہ تشدد شروع کر دیا جس سے ملازم کے چہرے پر زخم آگئے۔ ڈاکٹر کے تشدد کی اطلاع پر ہسپتال میں درجہ چہارم کے دیگر ملازمین اور مضروب کی درجنوں رشتہ دار خواتین اور بچے ہاتھوں میں جوتے اٹھائے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کے پیچھے دوڑ پڑے مگر وہ بھاگ کر ایک کمرے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا جس پر مظاہرین نے کمرے کے باہر دھرنا دے دیا اور ڈاکٹر کا باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او رضا کار شاہ نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد ڈاکٹر کو بحفاظت ہسپتال سے باہر نکال لیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ورنہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں دھرنا دیں گے۔ ڈاکٹر اقبال کے مطابق اس نے ڈیوٹی سے لاپرواہی پر خاکروب کو ڈانٹا تھا مگر اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:مون سون شجرکاری مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کےلئے تمام اقدامات کریں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker