پاکستانتازہ ترین

مری سمیت اکثر بالائی علاقوں میں برف باری کاسلسلہ جاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ملکہ کوہسار مری سمیت اکثر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پارا چنار، اسکردو، کالام ، گلگت اور مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، مری اور گلیات میں آج رات اور جمعہ کو مزید برف باری کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پارا چنار منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔ اسکردو منفی5،گوپس منفی4 ، مالم جبہ ، استورمنفی3 مری،کالام اور گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ، مظفرآباد6 ، پشاور،اسلام آباد7،لاہور8 اورکراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور ، مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،بنوں اور کوہاٹ ڈویژنز میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم ،نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ممبر نیشنل یونین آف جرنلسٹس(این یو جے) برطانیہ ایس ایم عرفان طا ہر چیئرمین بنا ت المسلمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ٹی وی برطانیہ مسز سمیرا فرخ کو انکے عہدوں کا چارج سنبھا لنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker