تازہ ترینرپورٹس

ملکہ کوہسارمری کاجدیداورمحفوظ چیئرلفٹ سے نظارہ ممکن ہوگیا

اور اب سیاحوں کیلئے خوشبخری ہے کہ آپ ملکہ کوہستار مری کے حسن کا جدید چیئرلفٹ اور کیبل کار سے بھی نظارہ کر سکتے ہیں۔ اس دوران فنی خرابی اور موسم بھی آپ کے او ر حسین نظاروں کے درمیان نہیں حائل نہیں ہوسکتا۔  ملکہ کوہسار مری اپنے قدرتی حسن کے باعث ہمیشہ سے سیاحوں کیلئے کشش کا سبب ہے اور اگر چیئر لفٹ سے اس حسین وادی کا نظارہ کیا جائے تو لطف مزید دوبالا ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کے سفر کو انتظامیہ نے مزید محفوظ بنا دیا ہے۔ اس جدید نظام کا افتتاح ٹی ڈی سی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے کیا۔ایشیا کی اس پہلی طویل ترین چیئر لفٹ اور کیبل کار کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جدید نظام کے تحت لفٹ میں موجود افراد دوران سفر موسمی  وفان اور آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں بھی محفوظ رہیں گے۔اس جدید ترین اور خود کار نظام کی تنصیب پر نو کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روزگار کی تلاش میں دبوچ موت نے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker