پاکستانتازہ ترین

مری میں شدید برفباری کی وجہ سے سیاح پھنس گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے سیاحتی شہر مری اور گلیات میں گزشتہ روز سے جاری شدید برفباری کے باعث راستے بند ہوگئے جس کے نتیجے میں یہاں تفریح کےلئے آنے والے سیاح پھنس گئےہیں۔ شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک مری میں دو فٹ اور گلیات میں تین فٹ برف پڑ چکی ہے جب کہ یہ سلسلہ آج جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ان علاقوں میں ہفتے اور اتوار کو موسم صاف اور دھوپ نکلنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے میدانی، جنوبی اور ساحلی علاقوں میں موسم صاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف زرداری صدارتی امیدوار متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker