تازہ ترینعلاقائی

پابندی کے باوجود مری شہر کے مختلف مقامات پر تعمیرات کا کام زور و شور سے جاری

مری ﴿نمائندہ خصوصی ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پابندی کے باوجود مری شہر کے مختلف مقامات پر تعمیرات کا کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ مبینہ طور پر ٹی ایم اے مری کاعملہ ایک ادھ بلڈنگ کے چند حصے گرا کر فائلوں کے پیٹ بھر رہے ہیں اور دیگر مالکان سے حصہ لے کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اس پر عوامی حلقوں نے اس دوہرے معیار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مری شہر میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر شہر کے مختلف حصوں میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر ٹی ایم اے مری کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرا ت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،ٹی ایم اے مری کے اہلکار ایک ادھ بلڈنگ کا کچھ حصہ گراکر فائلوں کے پیٹ بھرتے ہیں جبکہ دیگر مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے گذشتہ روز پنڈی پوائنٹ کے مقام پر ایک بلڈنگ کے کچھ حصے گر ائے گئے جبکہ دیگر تمام غیر قانونی عمارتوں کا کام جاری ہے جبکہ معلوم ہے ٹی او پی کی سربراہی میں یہ آپریشن کیا گیا اور دیگر تمام کو بھی انکی مرضی سے چھٹی دی گئی ہوئی ہے زرائع کے مطابق سندھ ہائوس پنڈی پوائنٹ اور ایشن ہائٹس کا کام جاری ہے او ر ان کے خلاف کوئی کاروائی تاحال نہیں کی گئی ہے ،عوامی حلقوں نے اس دوہر ے معیا ر پر شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،،،،

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:سرائے مغل جسکی لاٹھی اس کی بھینس ،محمد اسلم تفتیشی نے ملزمان سے سازبازکرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker