تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

مسمی کے جوس کااستعمال امراض قلب اور بلڈ پریشر کیلئےمفیدہے

musami علاج بالغذاء کونسل پاکستان کے طبی ماہرین حکیم رفیق احمد صابر، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم غلام رسول کیف، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور فہیم احمد ملک نے کہا کہ دن میں دو گلاس مسمی کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی اور عارضہ قلب کی مختلف اقسام کو افاقہ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو درمیانی عمر کے لوگ روزانہ آدھا لیٹر جوس )مسمی( ایک ماہ تک پیتے ہیں۔ اِن میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرم تر تاثیرکے حامل مسمی کے جوس میں ایک قدرتی کیمیکل "بیس پرائی ڈین ہارٹ” پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور عارضہ قلب کی شدت کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت WHOکی ایک رپورٹ کے مطابق دُنیا میں عارضہ کی آدھی سے زیادہ اموات بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ اُنھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی آف ایودرینج فرانس میں ہونے والی اس تحقیق کو مرتب کرنے سے پہلے مسمی کے جوس پینے سے متعلق تجربات کیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وطن عزیز کے معاشی حالات بدسے بدترکیوں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker