تازہ ترینعلاقائی

سینیٹر مشاہد حسین کاماڈل سٹی ہری پور کا دورہ

ہری پور﴿پر یس ریلیز﴾:پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نجی شعبہ حکومتی اداروں سے زیادہ تیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ ہائوسنگ سیکٹرز ملک میں ایک نیا انقلاب لے کر آیا ہے اور لوگوں کو بہترین رہائشی سہولیات دستیاب ہوئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ماڈل سٹی ہائوسنگ پروجیکٹ ہری پور کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزارت انسانی ترقی کے کوآرڈینیٹر زبیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ماڈل سٹی پہنچنے پر ادارے کے چیف ایگزیکٹو غلام مصطفی ملک اور دیگر ڈائریکٹرز نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ مشاہد حسین سید نے نئی انتظامیہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ نوجوان ہر میدان میں آگے بڑھ کر ملک اور قوم کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔پاکستانی قوم نے بے پناہ ہمت اور حوصلہ ہے اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ ماڈل سٹی ہری پور جدّت اور اعلیٰ فن تعمیر کی وجہ سے ہائوسنگ سیکٹر میں ایک ممتاز مقام حاصل کرے ،انہوںنے ماڈل سٹی کے مختلف پروجیکٹ کا دورہ کیا اور بہترین ڈویلپمنٹ پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوںنے اس بات پر بھی زور دیا کہ دیگر سہولیات کے ساتھ ماڈل سٹی نے تعلیمی اداروں کا بہترین نیٹ ورک قائم کیا جائے کیونکہ تعلیم ہی خود ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ۔اس موقع پر ماڈل سٹی ہائوسنگ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو غلام مصطفی ملک نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون اور بہترین مشوروں کو سراہا ۔مصطفی ملک نے کہا کہ ماڈل سٹی ضلع ہری پور میں واحد ایسی ہائوسنگ سوسائٹی ہے جو مناسب قیمت میں تمام بنیادی سہولیات اپنے کلائینٹس کی دہلیز تک پہچائے گی اور اپنے وعدے سے پہلے تعمیراتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔مصطفی ملک نے معزز مہمانوں کو بتایا کہ ماڈل سٹی میں اگلے مہینے جامع مسجد ،سکول ،ہسپتال اور پارک کا افتتاح کیا جائے گا،جبکہ اپنے معزز کسٹمرز کو بجلی،گیس ،ٹیلی فون ،سیوریج سسٹم اور کشادہ سڑکوں کی سہولیات بھی اپنے وقت سے پہلے مہیا کر دی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button