پاکستانتازہ ترین

مشاہد حسین اورکامل علی آغا کوقائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ : پاکستان مسلم لیگ کے﴿ق﴾ شعبہ خواتین کی جانب سے سینیٹر مشاہد حسین سید کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار اور سینیٹر کامل علی آغا کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز،سینئر نائب صدر رفعت سرور، سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات اور دیگر عہدیداران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ موجودہ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دونوں شخصیات کا انتخاب انتہائی موزوں ہے اور ان کی سابقہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  خبردار۔۔!! ٹیکس نہ دینے پرشناختی کارڈبلاک ہوسکتاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker