پاکستانتازہ ترین

پاکستان ایک جمہوری عمل کے ذریعے تبدیل ہو رہا ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾سینیٹ کی دفاع اور دفاعی پیداوار کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مجموعی کردار فعال اور وسیع تر ہے اور عوامی اہمیت کے مسائل پر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارلیمنٹ ہائوس میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری عمل کے ذریعے تبدیل ہو رہا ہے جس میں طاقت کے مراکز ،فوجی اور سیاسی اداروں کے علاوہ متحرک میڈیا ، آزاد عدلیہ،فعال سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے ۔پارلیمنٹ پاکستانی عوام کی خواہشات اور مفادات کی نمائندگی کرتی ہے جس کا مظاہرہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بحث کے دوران کیا گیا۔ دفاع اور قومی سلامتی کے معاملات پر شرکائ کے مختلف سوالات کے جوابات میںسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں قومی مفادات کے تحفظ پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔خاص طور پر امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں نے ایک پالیسی مرتب کی ہے جس کی پارلیمنٹ نے توثیق کی ہے ۔پارلیمنٹ کے کردار کے حوالہ دیتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ماضی میں بھی کمیٹیاں موثر کردارادا کرتی رہی ہیں جیسا کہ عراق جنگ، بلوچستان کمیٹی کی رپورٹ اور ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ،دفاعی کمیٹی کے حوالے کردار کے حوالے سے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے سول اور فوجی سطح پر ہم آہنگی ہونی چاہیئے ۔دفاعی کمیٹی فوج اور سویلین کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ۔انہوںنے فرقہ وارانہ دہشت گردی ، سائبر جنگ، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے غیر فوجی خطرات کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ قومی سلامتی کے پیرا میٹرز کی از سر نو وضاحت کی جائے اور سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ ،معیشت ،تعلیم،اور توانائی کو بھی اس میں شامل کیا جائے ۔انہوںنے نوجوانوں پر زورد یا کہ وہ عملی زندگی میں مختلف مسائل کے حوالے سے بحث ومباحثوں میں سرگرم حصہ لیں تا کہ پالیسی سازی پر اس کے اثرات مرتب ہوں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی متحرک قوم ہے اور اکثریت کا روشن مستقبل پر پختہ اعتماد ہے ۔انہوںنے طالبعلموں کو کمیٹی کے اجلاس کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی تاکہ دفاع اور دفاعی پیداوار کے میدان میں پیشہ ور ماہرین کی طرف سے فراہم کردہ تجاویز کی بنا ئ پر شفاف سفارشات مرتب کی جا سکیں ۔قبل ازیں سیکرٹری سینیٹ افتخار اللہ بابراور سپیشل سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے سینیٹ کی قانون سازی اور پارلیمنٹ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں  دھرنے والوں کے خلاف بنی گالہ میں دھرنا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker