پاکستانتازہ ترین

موجو دہ انتخابات کا ٹرن آوٹ پہلے کی نسبت اچھا رہے گا،مشاہد حسین سید

mushaid hussainاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفا ع کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا کہ2013کے انتخابات کا ٹرن آوٹ پہلے کی نسبت اچھا رہے گا اور 1970کے الیکشن کے بعد اس الیکشن میں لوگ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ان خیا لا ت کا انہو ں نے نا روے کے مبصر وفد سے ملا قا ت کے دورا ن کیا انہو ں نے کہا کہ اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان ہوگا اور نئی حکومت مخلوط طرز کی ہوگی ۔انتخابات میں خواتین اورنوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوگا اور پہلی مرتبہ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد ایسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بغیر ہو رہا ہے ملکی اور غیر ملکی عناصر بھی عام انتخابات میں مداخلت نہیں کر سکیں گے۔ فوج عام انتخابات میں اس بار سوائے سیکیورٹی کی فراہمی کے کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کرے گی کیونکہ وہ شفاف اور پر امن انتخابات کی خواہاں ہے تاہم مخلوط حکومت ہی بنے گی اور مسلم لیگ ق بھی اس حکومت کا حصہ ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے وفد کو عام انتخابات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سینٹر مشاہد حسین سید نے وفد کو سینیٹ، اسمبلی اور انکی قائمہ کمیٹیوں کے فنکشنز کے متعلق تفصیلی آگا ہ کیا اور ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کو قابو کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ طور پر ایک پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان کو قابو کرنا ہو گا۔انہوں نے وفد کو پا کستان کے عدلیہ اور میڈیاء کی آزادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں میڈیا اور عدالتی نظام آزاد ہے اور اپنا کردار موثر انداز میں ادا کر رہا ہے ۔ وفد کے سربراہ ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل مگنی بوبیدوک نے کہا کہ وہ پاکستان میں انتخابات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے پر امن ماحول میں شفاف انتخابات کے ا نعقاد کا قیام چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  نہ سمجھو گے تو مِٹ جاؤ گے ائے پاکستاں والو!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker