تازہ ترینکالممیرافسر امان

بلا آخر مسلمانوں کی چیخیں سنی گئیں؟

جب ۳۲۹۱ء میں صلیبیوں نے ترک مسلمانوں کی عثمانی خلافت کو ختم کیا تو برطانیہ کے وزیر دفاع نے تکبر سے بیان دیا تھا کہ اس کے بعد دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کو خلافت قایم نہیں کرنے دی جائے گی۔ متکبر تو خود ایک جزیرے تک تو سکڑ گئے جہاں اب سورج طلوع ہی نہیں ہوتا۔ مگر صلیبی اُس وقت سے اُسی ڈکٹرائین پر عمل کر رہے ہیں۔ عثمانی خلافت کے خاتمے پر صلیبیوں نے مسلم علاقوں کو آپس میں بانٹ لیا تھا۔ وہاں اپنے مسلم پٹھو حکمران تعینات کر دیے۔ اس کے بعد ان ملکوں کی فوجوں اوردوسرے اداروں کو اپنی برتری اور گرفت قائیم رکھنے کے لیے غلامانہ ٹرینیگ دی۔مسلم عوام اپنے اپنے ملکوں ان پٹھو حکمرانوں کے خلاف جد وجہد کرتے رہے۔ جس بھی ملک میں مسلم عوام نے اُبھرنے کی کوشش کی تو اسے طاقت سے روک دیا گیا۔ کچھ سخت جان ملکوں میں اُن ہی کی رائج جمہوری طریقوں سے پر امن الیکشن جیت کر اسلامی نظام/ خلاف قائیم کرنے کی کوشش کی گئی، تو فوج نے مارشل لا لگا کر جمہوریت پسندوں کو خلافت قائیم نہیں کرنے دی۔جیسے مصر اور الجزائر میں منتخب جمہوری حکومتوں کی لیڈر شپ اور اسلام پسندوں کو فوج کے ذریعے شہید اور قید و بند کر کے کچل دیا۔ترکی میں بھی یہی تجربہ دہرایا گیا۔مگر ترکی کے عوام اردگان کی لیڈر شپ میں فوجی ٹینکوں کے سامنے لیٹ گئے اور فوجی مارشل لاء ناکام بنا دیا۔ کہیں ڈاریکٹ فوج کشی کے ذریعے اسلامی حکومت جیسے افغانستان میں طالبان کی جائز جمہوری حکومت کو ناٹو کے ۸۴ /اتحادیوں کے حملے کے ساتھ جبر سے ختم کر دیا۔،عراق میں ماس ڈسٹرکشن کی جھوٹی خبر پر صدام کی حکومت کو مٹا دیا گیا۔عراق میں سنی اکثریت کو شعیہ اکثریت میں بدل دیا۔ شام،لیبیا وغیرہ میں مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں کی خواہشات کو دبا دیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھارت،اسرائیل اور امریکا نے مل کر دہشت گردی کرائی۔ مگر پاک فوج اور عوام نے قربانیاں دے کردنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کو شکست دی۔ ۹/۱۱ کا خود ساختہ واقعہ کر اکے پورے مسلم دنیا میں اسلام کو دہشت گرد، انتہا پسند، وحشی اور نہ جانے کون کون سے قابل نفرت سلوگن سے نوازا گیا۔ جہاں تک بھی نہیں رکے امریکا میں مسلمانوں کی ریکی کی جاتی رہی۔ مسجدوں میں اپنے ٹرینڈ شدہ ایجنٹوں کے ذریعے جا کر مسلمانوں کو جہاد پر اُکسایا گیا۔پھر سادہ لوح مسلم نوجوانوں کو بم دھماکے کرنے کا کہا گیا۔ اس سلسلے میں ایک واقعے ملاخطہ ہوں:۔ ۹/۱۱ کے بعد مہم کے طور پر مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعات سے پریس بھری پڑی ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ مسلمانوں کی ریکی کی جاتی ہے اور انہیں جعلی واقعا ت میں ملوث کیا جاتا ہے۔ وہ اسطرح ہے کہ صلیبیوں کی شیطانی چالوں کا اس بات سے اندازہ کیجیے کہ معروف عرب چینل الجزیرہ کی تحقیق کے مطابق امریکہ میں ایف بی آئی کے افرادمنافق بن کر اسلام لاتے ہیں۔ ایجنٹ بن کر مساجد میں آتے ہیں اور سادہ لوح مسلمان نوجوانوں کو مساجد میں جہاد پر اُکساتے ہیں۔ ان کے ذہن میں چھپے جہادی خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور دھوکا دے کر بدلہ لینے اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث کرتے ہیں۔ اس قسم کی تازہ مثال کریگ مونٹیل ایک امر یکی سفید فام بدمعاش کی ہے۔اس کو ایف بی آئی نے پونے دو لاکھ ڈالر دے کر اس بات پر تیار کیا۔اس نے اپنا فرضی نام فرخ عزیز ظاہر کر کے ایک صومالی نوجوان محمد عثمان محمود کو کرسمس پر دھماکہ کرنے پر تیار کیا۔کرسمس ٹری بم سازش تخریب کاری پر اُکسایا۔بم میں مصنوی دھماکہ خیز مواد رکھا۔اس کے بعد عین موقعے پر بم بلاسٹ کرتے ہوئے ایف بی آئی نے اس مسلمان نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پرنٹ اور الیکٹرو نک میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی۔ ساری دنیا میں اس کرسمس ٹری بم سازش کا پرو پیگنڈہ کیا گیا۔ اور مسلمانوں کا دنیا بھر میں دہشت گرد ہونے کا واویلا مچایا گیا۔ مگر آخر کارصلیبی مکر کرنے والوں سے اللہ کا مکر جیت گیا۔ کریگ مونٹیل کے اندر کا انسان جاگ اٹھا۔ اور اُس نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے سامنے ساری سازش کو بے نقاب کر دیا۔ پہلے تو ایف بی آئی کے اعلیٰ افسران نے اس واقعے سے انکار کیا۔ پھر جب کیریگ مونٹیل نے ایف بی آئی کا نشان اورپرنٹ الیکٹرونک میڈیا کے سامنے پیش کیا تو ایف بی آئی نے کہا کہ مجرموں کی تلاش میں ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔کریگ مونٹیل نے ایف بی آئی کے خلاف امریکی کورٹ میں مقدمہ درج کیا۔مغربی ملکوں میں قانون بنا کر اسکارف پر پابندی لگائی گئی۔مساجد میں حملے کیے۔ مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھتے ہوئے نہتے مسلمانوں کو آٹو میٹک اسلحہ چلا کر ۰۵ سے زاہد کوشہید کیا گیا۔ فرانس کے صدر تک نے بھی گستاخانہ ارتکاب کیا۔ مسلمانوں خواتین کو اسکارف کیوجہ سے نوکریوں سے نکالا گیا۔کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر مغرب خاموش رہا ہے۔ اب تو دہشت گرد آر ایس ایسم تنظیم کے بنیادی رکن گجرات کے قصائی اور ہٹلر صفت دہشت گردمودی نے فلسطین کی طرح کشمیر میں نسلی کشی پر اُتر آئی ہے۔ ۵ /اگست ۹۱۰۲ء کو بھارتی آئین کی کی کشمیربارے خصوصی دفعہ ۰۷۳ کو ختم کر کے کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا۔ کشمیر کی زمینی حیثیت بدلنے کے لیے دس لاکھ بھارتی شہریوں کو کشمیر کے ڈوموسائل جاری کیے گئے، یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس کا مطلب کشمیر کی مسلم آبادی کو ہند آبادی میں بدلنا ہے۔یہ کا م امریکا کی ناجائز اولاداسرائیلفلسطین میں کرتا رہا ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی فلسطین کے حق میں پاس کی گئیں قرادادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتارہا ہے۔مغرب کی لونڈی اقوام متحدہ کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا۔ ہاں! مسلم ملکوں،انڈونیشیا اور سوڈان کے عیسائی آبادیاں نظر آتی ہیں۔ وہاں اقوام متحدہ کے تحت رائے شماری کر کے ان ملکوں میں آزاد عیسائی ریاستیں قائیم کر دیں گئیں۔
کیاان گئے گزرے دنوں میں اقوام متحدہ کا انسانی ضمیر شاید جاگا ہے۔مسلمانوں کوہوا کے کچھ ٹھنڈے جونکے دیکھنے کو ملے۔ ”غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں ایک رپورٹ پیش کی گئی۔جس میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک منفی تاثر اُبھار کر مسلمانوں کوخوف زدہ کر رہے ہیں۔جس سے ان ملکوں میں رہنے والوں مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔بعض ممالک میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک،دشمنی اور تشدد کو مستقل اور جائز قرار دے دیا گیا ہے۔اسلام دشمنی کے شکار ان ملکوں میں مسلمانوں کے خلاف ایک تصوراتی دیوار تعمیر کر دی گئی ہے۔جس سے ان ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔
ریاستیں آنکھیں بند کیے ہوئے سب کچھ دیکھ رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۱۰۰۲ء میں امریکا میں دہشت گرد حملے کے بعد اسلام کے نام پر کی جانے والی کاروائیاں (خودساختہ)سے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کوبتا یا کہ بعض ممالک میں انہیں مشکوک کیمونیٹیز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ایک چھوٹی سی جماعت کی کاروائیوں کو پوری مسلم امہ پر ڈال کرمسلمانوں سے نفرت کا پر چارکیا جا رہا ہے“
صاحبو! یہ تو اقوام متحدہ کی”ہیومن رائٹس کونسل“ کی رپورٹ ہے جو اب آئی ہے۔ مسلمان تو ۹/۱۱ کے بعد سے چیخیں مار مار انسانیت اور اقوام متحدہ کو جھنجھوڑ تے رہے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کی کہیں بھی نہیں سنی گئی۔ جب لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔ ان کے بچے دودھ کے لیے ترستے ترستے مرتے رہے۔مگر ظالم اقوام نے ان کی چیخیں نہیں سنیں۔ صلیبیوں نے ان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ ان کے ملکوں کو تاراج کر دیا گیا۔ ان کی پراپرٹیاں نیست و نابود کر دیں گئیں۔ ان کی عزت ناموس کو لوٹ لیا گیا۔ وہ لاکھوں کی تعداد میں دنیا میں مہاجرت کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ کیا اب صلیبی مسلمان ملکوں میں خلافت/ اسلامی نظام حکومت قائیم کرنے دیں گے؟افغان طالبان تو اس پر ڈٹے ہوئے ہیں۔کیا باقی مسلم ریاستیں طالبان کے نقشِ قدم پر چل کر صلیبیوں سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع نہیں کر دینی چاہیں؟ کیا وقت نہیں آیا کہ مسلم حکمران صلیبیوں کے چنگل سے باہر نکل آئیں اور جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کریں؟بہر حال، لگتا ہے کہ بلا آخر مسلمانوں کی چیخیں سنی گئیں۔ دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات پر مسلم لیگ ہم خیال کےکارکنوں کامظاہرہ،مٹھائی تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker