پاکستانتازہ ترین

دہری شہریت کیس:ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی سبین رضوی مستعفی

اسلام آباد(بیوروچیف) دہری شہریت کیس میں ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی سبین رضوی نےاستعفی دیدیا۔اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے سبین رضوی کا استعفی منظور کر لیا۔دہری شہریت کیس میں ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی سبین رضوی نےاستعفی دیدیا۔۔اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے سبین رضوی کا استعفی منظور کر لیا۔۔۔۔۔دہری شہریت رکھنے پر سترہ ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع نہیں کرائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلف نامے جمع کرانے کی مدت ختم ہونے پر متحدہ قومی مومنٹ کے آٹھ ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرائے تھے ۔ استعفے جمع کرانے والوں میں چار رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی،طیب حسین ،ندیم احسان اور فوزیہ اعجاز اور سندھ اسمبلی کے رضاہارون ،خواجہ اظہار الحسن سمیت چار اراکان شامل ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے مولانا قاسم ،سید علاؤالدین ،تصدق مسعود خان ،اریش کمار،صلاح الدین ڈوگر اور جاوید اقبال سمیت سات ارکان پالیمنٹ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نوشہرو فیروز میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ،دہری شہریت پرحلف نامہ جمع نہ کرانیوالوں کے نام سپریم کورٹ بھیجے جائیں گے ان کا کہنا تھا شفاف انتخابات کی سب سے زیادہ ذمہ داری سیاسی جماعتوں پرعائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کیساتھ جاری مذاکرات میں تین بنیادی نکات پر اختلاف برقرار ہے،تحریک انصاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker