علاقائی

مظفرآباد:ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کو مثالی شہر بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،محمد طاہر کھوکھرحق پرست وزیر ٹرانسپورٹ

مظفرآباد﴿نامہ نگار﴾آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کو مثالی شہر بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اندرون شہر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جن کے تحت آج سے دومیل تا اپر اڈہ دائیں جانب ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے اور جو ڈرائیور نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کریں گے ایسی گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا اور اٹھائی گئی گاڑیوں کو شہر کی مختلف جگہوں جن میں ریسکیو 15 ، احاطہ پرنٹنگ پریس اور تھانہ سیکرٹریٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک روڈ کے علاوہ چہلہ بانڈی اور بیلہ نورشاہ کی سڑکوں کی دائیں جانب بھی پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ اس لیے ان ایریاز میں گاڑیاں پارک نہ کی جائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس چیمبر میں ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات کار میں دومیل تا اپر اڈہ لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے اور اگر کوئی ان کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ اس سلسلہ میں کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ بینک روڈ پر 5 غیر قانونی اڈے قائم کیے گئے ہیں جنہیں ختم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں تا کہ آزادکشمیر میں سفر کرنے والے مسافروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ طاہر کھوکھر نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے شہریوں کے بہترین مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ناجائز تجاوزات کا ازخود خاتمہ کردیں تا کہ ان کے خلاف اوپریشن کی نوبت نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:خو ن بہا پر معاف ہو نے کی صلح کے ایک ما ہ کے بعد دو نوجوان قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker