مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھر پور جوائی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ یاد رہے چند روز قبل بھی بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیلنگ کی تھی ۔