تازہ ترینعلاقائی

کوٹلی سے مظفرآباد جاتے ہوئے وین کھائی میں گرگئی

مظفرآباد﴿نامہ نگار﴾ضلع کوٹلی سے مظفرآباد آتے ہوئے مسافر وین راڑہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرگئی۔ وین میں سوار 18 افراد میں سے 2 افراد جاں بحق‘ 16 زخمی‘ 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی سے مظفرآباد آتے ہوئے مسافر وین RIS-10-10 راڑہ مظفرآباد کی حدود میں تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر گہری کھائی میں گرتے ہوئے دریائے جہلم نیلم میں گرگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار 18 افراد میں سے 16 زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کوآمبورایمز ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال مظفرآباد شفٹ کردیاگیا۔ گاڑی میں سوار افراد کا تعلق ضلع کوٹلی اور مظفرآباد سے بتایاجاتا ہے جبکہ موقع پر سے ڈرائیور فرار کنڈیکٹر گرفتار‘ ریسکیوآپریشن جاری‘ زخمیوں کے مطابق ڈرائیور وین چلاتے ہوئے سویا ہوا تھا

یہ بھی پڑھیں  دورہ جنوبی افریقہ کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج ہے‘ مصباح الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker