پاکستانتازہ ترین

احتساب بیوروکے دفاتر میرپور سے مظفرآباد منتقل کردئیے گئے

muzaffarabadمظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب بیورو کے دفاتر کو حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت میرپور سے مظفرآباد منتقل کردیا گیا۔ چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود نے احتساب بیورو کے افسران اور ماتحت سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب بیورو کی منتقلی کا معاملہ حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں ہوا ہے۔ اگر دفاتر کی منتقلی میں اپنا ذاتی مفاد دیکھتا تو اس دفتر کو راولاکوٹ لے کر جاتا لیکن ایسی بات نہیں ہے۔ کسی سرکاری ملازم کو ڈسپلن سے ہٹ کر کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو بیورو کے مفاد میں نہ ہو۔ اگر کسی ملازم نے ایسا فعل کیا تو اس کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ہمیں سب سے پہلے خود احتسابی کا عمل اختیار کرنا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker