پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کریں ، رویند سنگھ

muzaffarabadمظفر آباد(مانیٹرنگ سیل) جموں کشمیر سوشل پیش فورم کے چیئرمین رویندر سنگھ اور وجے ابرول کا دورہ مظفر آباد مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کریں مسئلہ کشمیر دو کروڑ کے قریب انسانوں کا مسئلہ ہے جسے انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفر آباد کے دورے کے موقع پر ریاست کے منقسم حصوں کے لوگوں کو آپس میں ملنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے بس سروس سے عام کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں ٹریڈ سے بھی غیر ریاستی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں جب بھی تعلقات خراب ہوتے ہیں اس کا نزلہ کشمیریوں پر گرتا ہے اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کشمیر سے اپنی فوج نکالیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں خطہ کی ترقی کے لیے پاکستان اور ہندوستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ منقسم کشمیر کے تمام مکتبہ فکر کو آپس میں ملنے کی اجازت ہونی چاہیے مظفر آباد آکر جو پیار ملا یہ ساری زندگی کا اثاثہ ہے رویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین اپنے وطن کو یاد کرتے کرتے مر گئے اب نئی نسل کو آپس میں ملنے کا موقع ملنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  مظفرآبادحلقہ 4میں شیر کا شکاری چھا گیا ، پیپلزپارٹی کا صفایا, سینکڑوں شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker