پاکستانتازہ ترین

ہم نے ملکر ان اداروں کی بنیادیں درست خطوط پر استوار کرنی ہیں، سردار یعقوب

muzaffarabadمظفرآباد(مانیٹرنگ سیل)صدر آزاد جموں وکشمیر/چانسلر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ آبادی کے تناسب سے آزادکشمیر ایک ایجوکیشنل سٹی بن چکا ہے ۔ جہاں اس وقت چھ یونیورسٹیاں ( چار سرکاری اور دو پرائیویٹ ) اور چار میڈیکل کالجز (تین سرکاری اور ایک پرائیویٹ ) قائم ہیں ۔ ایک دو کو چھوڑ کر ہمارے تمام ادارے ابتدائی مراحل میں ہیں ۔ ہم نے ملکر ان اداروں کی بنیادیں درست خطوط پر استوار کرنی ہیں ۔ کیونکہ یہاں مستقبل کے معماران قوم کی نشوونما ہونی ہے ۔ معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اس لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نظم و نسق ، اعلیٰ تعلیمی معیار اور طلباو طالبات کے کردار کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ تحریک آزادی کے اس بیس کیمپ میں ہم کسی بدنامی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ہماری ریاست میں مثالی امن و امان اورحسین مناظر کو استعمال کرتے ہوئے استفادہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں چار سرکاری یونیورسیٹوں کے وائس چانسلر ، دو نجی یونیورسٹیوں کے پرو چانسلرز اور چار میڈیکل کالجز کے پرنسپل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر /چانسلر سردار محمد یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیکل کالجوں نے اپنا کامیاب انٹری ٹیسٹ سسٹم متعارف کرایا جیسے پاکستان بھر میں تسلیم کر لیا گیا ۔ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ میری خواہش ہے ہماری ریاست کی بیرون ملک اچھی شہرت ہو اور عالمی برادری کے سامنے یہ پیغام جائے کہ دو سوسال تک ہتھیار اٹھا کر اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیری قوم کے نوجوان ہاتھوں میں قلم لیکر جہاد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ حضرات اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ میری خواہش ہے کہ اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس کو آپ حضرات اپنے اداروں کے حوالے سے بریفنگ میں ہماری بنیاد مضبوط ہونی چائیے۔ پھر ہم کسی بھی مرحلے پر مار نہیں کھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ حضرات کو یہاں ینے کی زحمت دینے کا میرا مقصد یہ تھا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حکام مل بیٹھیں اور اپنے تجربات ، مسائل اور وسائل کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کریں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تعلیم کا مقصد ایسے نوجوان تیار کرنا ہے جو عملی زندگی میں کامیاب ثابت ہوں ۔ جاب مارکیٹ ، انڈسٹریل آؤٹ پٹ اور تعلیمی معیار پر توجہ دی جائے ۔ تعلیمی میدان میں عملی تجربات اور مشاہدات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کیا جائے ۔ نیوز لیٹر ز ، جرنلز اور میگزین ایک دوسرے تک پہنچائے جائیں ۔ یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے درمیان غیر نصابی سرگرمیاں اور مقابلے ہونے چاہیں اور خصوصاً اس پو توجہ مرکوز کی جائے کہ وسائل کے بغیر کس طرح کام کیا جا سکتا ہے اور کم سے کم وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیونکر ممکن ہے ۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے خود کفالت کیلئے سیلف فنانس کیلئے بھی نشستیں مختص کریں ۔ بصورت دیگر طویل المدتی بنیادوں پر اداروں کو چلانا مشکل ہو جائے گا ۔ اجلاس میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآ باد کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر دلنواز گردیزی ،وائس چانسلر مسٹ ، پروفیسر محمد سرور، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹرصائمہ شاہجان ، پروچانسلر محی الدین اسلامی یونیورسٹی تراڑ کھل، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان ، این ڈی یو کے پروفیسر اور سابق سفیر عارف کمال الخیر یونیورسٹی بھمبر کے پروچانسلر ڈاکٹربشیر گورائیہ کے علاوہ پرنسپل آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان ، پرنسپل بینظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید میاں ، پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور پرنسپل محی الدین اسلامی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد خان نے شرکت ۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے صدر آزادکشمیر کے خیالات اور اجلاس کی غرض غایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورم کو باقاعدہ نام دیکر اس کے باقاعدگی سے اجلاس بلائے جائیں ۔ اس اجلاس میں ہمیں شدت سے احساس ہوا کہ ریاست کے تعلیمی حوالے سے اتنی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور معاملات کو باریک بینی اور دور اندیشی سے دیکھتے ہیں ۔ تمام وائس چانسلر ز اور پرنسپل صاحبان نے کہا کہ ہمیں صدر ریاست نے جو نئے مضورات دیئے ہیں اور گائیڈ لائن دی ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یپ کی رہنمائی میں انشاء اللہ ریاست کے اندر قائم تعلیمی ادارے اعلیٰ معیار تعلیم کے ہدف کو چھونے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیرنےسیدعلی گیلانی کی تجویز پرمظفر آباد میں یادگارشہدا کی تعمیر کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker