پاکستانتازہ ترین

بھارت مقبو ضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں پرمظالم سے بازآجائے، اظہرگیلانی

muzaffarabadمظفرآباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس پھیلانے اور ماؤں بہنوں کی عصمتوں کو تار تار کرنے اور بے گناہ انسانوں کی جانیں لینے سے باز رہے۔ نہتے مظلوم کشمیری بھارت سے اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ بھارتی بربریت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر سپیشل پاور ایکٹ اور ٹاڈاجیسے قوانین فوری طورپر ختم کر کے حریت لیڈروں کو فوری طور پر رہا کرے۔ میڈیا پر پابندیاں عائد کر کے بھارت نے مقبوضہ وادی کو عملاً فوجی کالونی بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ اور امریکہ سے خائف ہے اور وہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے تاثرکو زائل کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے مستقبل کا سوال ہے جن کے حق خودارادیت کو جبراً دبایا گیا ہے اور ان پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے کشمیری عوام کے ساتھ جس یکجہتی کا اظہار کیا اور وہ ان کے کاز کے ساتھ جس قدر مخلص ہیں اس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔اظہر گیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیر پر ثالثی سے اس لیے بھاگ رہا ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی فورم پر وہ اپنا موقف درست ثابت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت پاکستان کے مذاکرات میں کشمیری نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اس کا کوئی فوری حل نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button