پاکستانتازہ ترین

افضل گوروکی پھانسی کے بعد سرینگرمظفرآباد تجارت 2 روزتک معطل رہنےکےبعدبحال

muzaffarbadآزادکشمیر( چیف رپورٹر)بھارت کی جانب سے کشمیری رہنما افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کے باعث آزاد کشمیر کے تاجروں اور ٹریڈ اتھارٹی کی جانب سے معطل کی گئی دوطرفہ سرینگر مظفر آباد تجارت 2 روز تک معطل رہنے کے بعد جمعرات کے روز بحال، لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے 100 مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ہڑتال کے باوجود جمعرات کے روز معمول کے مطابق دوطرفہ تجارت ہوئی ، آزاد کشمیر سے 52 مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 48 مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے۔ تجارتی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے جانے والے 52 مال بردار ٹرکوں میں لوڈ سامان کو مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے تاحال اسلام آباد کے ٹرمینل پر ان لوڈ کروا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث ان 52 ٹرکوں کو شہروں کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ حالات سازگار ہونے کی صورت میں آزاد کشمیر سے آنے والے سامان کو روانہ کیا جائے گا۔ ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ مبارک عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ دوطرفہ تجارت آج جمعہ کے روز بھی معمول کے مطابق ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے جانے والے ٹرکوں کو اسلام آباد سے آگے نہ بھیجنا ان کا ذاتی معاملہ ہے آزاد کشمیر آنے والے ٹرکوں کو خالی کروا کر ہم نے مقبوضہ کشمیر بھیج دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button