علاقائی

مظفرآباد:رشتہ داروں کی ستا ئی ہو ئی بیوہ خاتون انصاف کے لیے سنٹرل پریس کلب پہنچ گئی

مظفرآباد ﴿ نامہ نگار﴾رشتہ داروں کی ستا ئی ہو ئی بیوہ خاتون انصاف کے لیے سنٹرل پریس کلب پہنچ گئی فاروق اعوان اور ذلف اعوان نے کالا خان اعوان کے کہنے پر اس کا جیناحرام کیا ہوا ہے گھڑی دوپٹہ تھانے میں دوخواست دینے کے باوجود بھی پولیس کاروائی نہیں کر رئی ہے۔آزاد کشمیر حکومت تحفظ فراہم کرے ۔تفصیلات کے مطابق اعوان پٹی کی رہا ئشی بیوہ رقیہ نے سنٹرل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ گزشتہ سال اعوان پٹی میں کالا خان اعوان نے جرگہ کروایا جس میں میری 13سالہ بیٹی کی شادی 55سالہ شخص یونیس اعوان سے کروانے کا فیصلہ کیا جس پر میرے بیٹے جواد اپنی بہن کو لے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پیش کیا جہاں سے اسے دارلامان پہنچا دیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد پولیس نے 7افراد جہنوں نے جرگہ کیا تھا انکو گرفتا رکرلیا تھا اور بعد میں ضمانت اس متا ثرہ خاندان کے ساتھ نہ چھیڑنے پر رہا کر دیا گیا جبکہ رہا ئی کے بعد مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ میرا سامان چوری کے کے کھا گئے ہیں میرے دو بچوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں متا ثرہ خاتون نے آئی جی آزاد کشمیر ،چیف جسٹس آزاد کشمیر ،اور چیف سیکر ٹری آزاد کشمیر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ میں اپنی زندگی سکون سے گزار سکوں ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ﴿نامہ نگار﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ یوتھ ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق صدر میاںانوار الحق کی زیرصدرات تنظیمی سلسلہ میں اہم اجلاس مرکزی دفتر میں منعقدہوا میاں اسد حفیظ ضلعی چیف آرگنائزر ﴿ن﴾ یوتھ ونگ شریک تھے۔ضلع بھر سے یو تھ ونگ کے نوجوانوں جس میں پیرمحل سے محمد جمیل، محمد شفیق، نثار احمد بلوچ، کمالیہ سے مرزا ساجد، راناناصر علی جعفر، مظہر اقبال ،مظہر ہراج ، گوجرہ سے میاں رضوان، میاں محمد افضل، میاں قیصرمحمود،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شاہد گریوال،شاہد جاوید جیدی، عمران قیوم، نثار راناشریک کی۔اس موقع پر میاں انوار الحق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ﴿ن﴾ ہی اس ملک کی وارث جماعت ہے ، اس کو مزید فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے ، تا کہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو مضبوط کیا جائے ، مجھے فخر ہے کہ آج کا یہ نوجوان مسلم لیگ کا سرمایہ ثابت ہونگے ، اور قائداعظم کی اس جماعت کا جھنڈا سر بلند کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا عزم لیکر نکلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ﴾ن﴾ یوتھ ونگ کا ہر عہدیدار مسلم لیگ کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنے گا ، ن تمام تر توانائیاں ملک اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے صرف کرے گا ، آنے والے دنوں میںضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے میاں برادران کے مشن کو آگے بڑھائیں گے

یہ بھی پڑھیں  وزیرکی ہدایات پر شہریوں کو روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء کی سستے داموں فروخت کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ضلع بھر میں سہولت بازار قائم کر رکھے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker